کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  اپنوں کی ستم ظریفی اور حالات کی ماری کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانوخالق حقیقی سے جا ملیں.

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو استنبول میں چل بسیں، روحی بانو 3 جنوری سے استنبول کے عمرانیہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گردوں کے عارضے  میں مبتلا تھیں،  روحی بانو  کی بہن روبینہ  سمیت ساری فیملی اس وقت ترکی میں ہے۔جواں بیٹے کی وفات کے بعد روحی بانو کا ذہنی توازن قدرے بگڑ گیا تھا جس کے بعد وہ لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس میں بھی مقیم رہیں۔

روحی بانو نے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار سپر ہٹ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں، سنہ 1981 میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ اس کے علاوہ بھی وہ متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روحی بانو منجھی ہوئی ور سٹائل اداکارہ تھیں، روحی بانو کے مداح ان کی لازوال اداکاری کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer