زین مدنی حسینی:لالی وڈ انڈسٹری کی سینئر ہدایتکار سنگیتا کی نئی فلم "تم ہی ہو "تیئس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق سنگیتا کی ایک سال سے التواء کا شکار فلم تم ہی ہو کو اب تیئس مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا ہے۔
فلم کی کہانی سورج بابا نے لکھی ہے اور سنگیتا نے فلم کو بڑے منفرد انداز سے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار دانش تیمور،قراۃ العین عینی ،ماتیرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں،، فلم کی کہانی فیملی اورینٹڈ ہے جس میں نامور گلوکاروں نے گانے بھی گائے ہیں۔
سنگیتا بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سنگیتا کی فلم باکس آفس پر کیسا بزنس کرتی ہے