واسا کیلئے4ارب سےزائد گرانٹ اِن ایڈ فارن فنڈنگ کی منظوری

واسا کیلئے4ارب سےزائد گرانٹ اِن ایڈ فارن فنڈنگ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: واسا کو انسٹی ٹیوشنل ریفارمز ،ڈیجیٹل ریفارمز کیلئے فنڈز کی منظوری مل گئی، فرنچ ڈونر ایجنسی اے ایف ڈی سے 4ارب سے زائد گرانٹ کی منظوری ملی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گرانٹ کا پی سی ون منظور ہوا،سی ڈی ڈبلیو پی سےمنظوری کے بعد ایکنک سےرسمی منظوری لی جائے گی۔ واسا اوراے ایف ڈی گرانٹ سے5سالوں میں انسٹی ٹیوشنل ریفارمز لائیں گے۔ واسا میں ڈیجیٹل ایکوئپمنٹ ، سافٹ وئیرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ڈیجیٹل کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، سٹاف کی استعداد کار بڑھانے ،جدید ٹریننگ کاعمل یقینی بنایا جائے گا۔

واسا گرانٹ سے 5سالوں میں عالمی معیار کی واٹرآپریٹرز میں شامل ہوجائے گا،  واسا کو صرف 100 ارب سے زائد ڈیجیٹل ایکوئپمنٹ کاقیمتی سامان مہیا کیا جائے گا اور واسا گرانٹ سے حکومت پنجاب پر بوجھ بنے بغیر ادارہ جاتی اصلاحات کرسکے گا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ واسا کو 12ملین یورو کی گرانٹ ملنا بڑا سنگ ہے ۔