سٹی 42: گرین لائن پٹڑی سے اتر گئی ۔
راولپنڈی میں گرین لائن ڈی این 6 ریلوے گاڑی کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ بیکری موڑ کے قریب پیش آیا۔ یہ بزنس ٹرین ہے، جس کا افتتاح چند دن پہلے وفاقی وزیر ریلوے نے دھوم دھڑلے سے کیا تھا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین 85 فیصد خالی تھی۔ کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ریل کا معمول کا نظام بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔