ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

تربت:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔