ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گندم فروخت مسابقتی بولی کے ذریعے فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ کی بنیاد پر ہوگی، مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4150 روپے فی 40 کلو مقرر جبکہ درآمدی گندم کی نئی ریزرو قیمت 3800 روپے فی 40 کلو منظور کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ذخیرہ لاگت کم کرنے کیلیے گندم فروخت کی منظوری دی گئی، پاکستان زرعی ذخیرہ و خدمات کارپوریشن کے گندم اسٹاک کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں، ای سی سی اجلاس میں سابقہ پاک پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کیلیے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کو جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز منتقل ہوں گے۔