ویب ڈیسک: تھانہ سرائے صالح کی حدود رتہ بنہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی بڑی واردات کر ڈالی، جہاں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چھ مسلح افراد رات کے وقت ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان تقریباً 65 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی لے گئے۔
واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے خاتون اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔