ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس اور یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں :پاکستان کا مذاکرات پر زور

روس اور یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں :پاکستان کا مذاکرات پر زور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

 روس، یوکرین جنگ کے 4 سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیتا آیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے 2022ء میں بھی روس اور یوکرین کے مذاکرات کی تائید کی، اب بھی چاہتے ہیں دونوں ممالک تنازع کے حل کیلئے دوبارہ بات چیت شروع کریں، فریقین کی علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھ کر اقوام متحدہ کا چارٹر استعمال کیا جائے۔