سٹی 42:راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا بڑا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔
پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہ تھا کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے سوا پانچ بجے تک بارش نہیں رکی جس کی وجہ سے میچ نہیں ہوسکا ، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا