شاہین عتیق:غالب مارکیٹ میں جائیداد کے لین دین پر تین افراد کے مقدمہ قتل کابڑا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز نے تین افراد کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر ملزم رانا محمد عباس اور علی حسن کو تین بار سزاے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ملزمان عباس اور علی حسن کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا،ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر ندیم بٹ اس کی بیوی نیلم اور بیٹے فائق کو ہتھوڑے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
عدالت میں پراسیکیوٹر محمد علی کلیر نے استغاثہ کے گواہ پیش کیے،جس کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ دیا۔
ملزمان اور مقتولین ندیم بٹ اس کےبیٹے فائق ندیم بٹ اور بیوی نیلم ندیم بٹ کا جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،فیصلے کے بعد پولیس ملزم کو جیل لے گئی۔