ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر 100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف

 چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر 100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

 اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔

 پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔