ویب ڈیسک:عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، لہذا پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے، نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا، 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی ، 28 فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے، 28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ،7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔