شب بارات:لیسکو نے  شہر بھر میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے

شب بارات:لیسکو نے  شہر بھر میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے شب بارات پر شہر بھر میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے، مساجد میں محافل اور اجتماعات میں بجلی فراہمی کے لئے َخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
لیسکو نے مساجد کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کی سپیشل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مساجد اور اجتماعات میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرنے کے وحکامات جاری کئے گئے ہیں، اسی طرح متعلقہ سب ڈویژنز میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کو دفاتر میں موجود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شب بارات پر فنی و تیکنیکی خرابی کو فوری دور کیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔