شہر میں شوٹرزکے ذریعے قتل و غارت کا سلسلہ بڑھنے لگا، اندھے قتل کی 573وارداتیں رپورٹ

شہر میں شوٹرزکے ذریعے قتل و غارت کا سلسلہ بڑھنے لگا، اندھے قتل کی 573وارداتیں رپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں شوٹرزکے ذریعے قتل و غارت کا سلسلہ بڑھنے لگا،پنجاب بھر میں اندھے قتل کی سب سے زیادہ وارداتیں لاہورمیں رپورٹ ہوئیں۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق 13 ماہ کے دوران اندھے قتل کی 573وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ نے رپورٹ میں 200 کے قریب شوٹرز کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔11 شوٹرز پولیس مقابلوں میں مارے گئے جبکہ 13 گرفتار ہو کر جیلوں میں بند ہیں۔

شہر میں 107افرادکونامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتارا،اندھے قتل کی وارداتوں میں زیادہ تر دیرینہ دشمنی میں شوٹرزکواستعمال کیاگیا۔

آپریشن،انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ مفرورشوٹرز کو گرفتار کرنے میں ناکام رہا۔