بیوی کی پسند کا موبائل تحفے میں دینا خاوند کو مہنگا پڑ گیا

بیوی کی پسند کا موبائل تحفے میں دینا خاوند کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)بیوی کی پسند کا موبائل تحفے میں دینا، خاوند کو مہنگا پڑ گیا۔

شاہدرہ چوکی یوسف شہید پولیس کا احسن اقدام،چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے  ہوئے موبائل  چوری کا  اصل ملزم گرفتار کر لیا۔

کراچی سے چوری ہونے والا مہنگا موبائل غریب کے گلے پڑ گیا،چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے چوری کا موبائل خریدنے والے شخص کو گرفتار کیا ،گرفتار کرنے پر غریب شہری پھٹ پڑا کہ میں نے تو موبائل خریدا ہے۔

 ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اصل چوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی توانچارج چوکی بیگم کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا جس پر پتہ چلا کہ گرفتار غریب سبزی فروش نے موبائل اپنی بیگم کو گفٹ دینے کے لیے  واقعی اپنی محنت کی کمائی سے خریدا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتےہوئے اصل ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل کی رقم واپس لی۔ ملزم موبائل چوری کے مقدمہ میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔