ملک محمد احمد  خان کی قیادت میں  پنجاب اسمبلی عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرے گی، سپیکر راجہ پرویز اشرف 

Raja Parvaiz Ashraf, Malik Ahmad Khan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی مسلم لیگ نون کے لیڈر ملک احمد خان کو  پنجاب اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

اپنے تہنئیتی پیغام میںقومی اسمبلی کے سپیکر  اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک احمد خان کا اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونا ان کی سیاسی بصیرت اور صلاحیتوں پر پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

ملک احمد خان ایک زِیرک، معاملہ فہم اور بردبار سیاستدان ہیں

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک احمد خان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان کی کامیابی کے لیے ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔