پرائیویٹ یونیورسٹیوں نےنئی پی ایچ ڈی پالیسی مسترد کر دی

پرائیویٹ یونیورسٹیوں نےنئی پی ایچ ڈی پالیسی مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی مسترد کر دی، پی ایچ ڈی پالیسی پر عمل درآمد کو روکنے کیلئے ایچ ای سی کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے انڈر گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کر دیا۔سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہونے والی نئی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے، اس کے نفاذ پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ ایچ ای سی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بغیر مشاورت کے انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی جاری کی۔

مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن انڈر گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی پر فی الحال عملدرآمد روک دے،اس حوالے سے ایچ ای سی ایک ٹاسک فورس قائم کرے جو پالیسی کے مثبت اور منفی پہلووں کا تفصیلی جائزہ لے،ٹاسک فورس میں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے،ٹاسک فورس کے جائزے اور اسکی سفارشات کی روشنی میں انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی پالیسی بنائی جائے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer