سٹی 42: لاری اڈا کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ لاری اڈا کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کوتحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں،اندازاً متوفی کہ عمر چالیس سے پینتالیس سال معلوم ہوتی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے،موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان سپرلیگ کی تیاریوں کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن ماڈل ٹاؤن، کوٹ لکھپت، شیراکوٹ، ملت پارک، وحدت کالونی اور سمن آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مختلف ہاسٹل، فلیٹس اور ہوٹل میں مقیم افراد کی چیکنگ کی گئی۔
شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق، شناختی کارڈ اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔