دنیا کی مہنگی ترین بریانی، قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں گے  

دنیا کی مہنگی ترین بریانی، قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں گے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بریانی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے ،دبئی کے ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرا دی جس کی قیمت 43 ہزا روپے سے زائد ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں متعارف کرائی گئی مہنگی ترین بریانی کو گولڈ بریانی کا نام دیا گیا ہے۔ جو سونے کی تھال میں پیش کی جاتی ہے جسے 23 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف ایس) کی سالانہ تقریب کے موقع پر یہ بریانی مہمانوں کو پیش کی گئی جس کا وزن تین کلو گرام کے قریب تھا۔
اس بریانی میں آلو، ابلے انڈے، بھنا ہوا کاجو، انار دانا، تلی ہوئی پیاز اور پودینہ شامل ہے جبکہ اس میں سفید اور زعفرانی چاول سمیت قیمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس بریانی میں کشمیری سیخ کباب، راجپوت چکن کباب، ملائی کوفتہ، ملائی چکن روسٹ اور دنبے کی چانپیں بھی شامل ہیں جبکہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے گاہکوں کو بریانی کے ساتھ رائتہ، سلاد، نہاری کا سالن، جودھ پورے سالن، بادام سمیت دیگر اقسام کی چٹنیاں اور انار کا رائتہ بھی پیش کیا جائے گا۔