پنجاب بھر کے فیکٹری مالکان کیلئے اچھی خبر

پنجاب بھر کے فیکٹری مالکان کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب بھر کے فیکٹری مالکان و دکانداروں کو بڑا ریلیف، محکمہ لیبر نے سوشل سکیورٹی کںٹریبیوشن کی ایمنسٹی سکیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پںجاب گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹری و دکان مالکان 30 جون 2021 تک سابقہ ادائیگیاں بغیر 50 فیصد جرمانہ کے ادا کر سکیں گے۔ نئی مجوزہ اصلاحات کے تحت فیکٹری ملازمین سے 40 روپے ماہانہ وصولی کو ختم کرنے کی تجویز رکھی گئی۔ سیکشن 20 اے (3) کو حزف کرنے سے فیکٹری ملازمین کو تقریباً 500 ملین کا فائدہ پہنچے گا.

ایمنسٹی سکیم کے تحت فیکٹری مالکان کو تقریباً 5.5 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا۔ نئی اصلاحات کے تحت سوشل سکیورٹی عملہ سالانہ بنیادوں پر صرف 20 فیصد فیکٹریوں کی انسپکشن کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب گیس سے بجلی بنانے والے ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ سیکٹر کو مشروط گیس بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم کے مراسلے کے مطابق کو جنریشن کے پرانے اور نئے کیسز کیساتھ ساتھ کو جنریشن کیلئے گیس لینے والی انڈسٹری کے کنکشن منقطع نہ کئے جائیں۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گزشتہ ماہ متعدد انڈسٹری کے کنکشن منقطع کر دیئے تھے، جس پر وزارت پٹرولیم ڈویژن نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ جس کے مطابق کو جنریشن پر پرانے اور نئے کنکشن رکھنے والوں کو فوری گیس بحال کی جائے جبکہ منظور شدہ لوڈ سے زائد گیس لینے کے خواہشمند صنعتکاروں کو بھی کنکشن دیئے جائیں گے۔