سینیٹ انتخابات میں گہماگہمی، وزیراعظم کا دورہ لاہورمتوقع

سینیٹ انتخابات میں گہماگہمی، وزیراعظم کا دورہ لاہورمتوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور آئیں گے۔ وزیر اعظم کی لاہور آمد سیاست میں مزید گرما گرمی کا باعث ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور آمد پر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سمیت اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم کی لاہور آمد سیاست میں مزید گرما گرمی کا باعث ہوگی ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی لاہور میں ہیں،ویر اعظم کے دورہ لاہور کافیصلہ 12 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

گزشتہ دورہ لاہور کے موقع پروزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے، وزیراعظم جیلانی پارک میں میاواکی کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے،فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئےبریفنگ دی جائےگی ۔51 اربن فارسٹ سائٹس کے ہدف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لئےاجلاس کی صدارت کریں گے،فروٹ و سبزی منڈیوں میں اضافے کےاقدامات پر اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ وزیر اعظم سے پارٹی کے پنجاب کے سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم فاریسٹ کمپین کے حوالے سے پودا لگا کر افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک روزہ دورہ لاہور پر انہوں نے مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کی تھی،قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کا جئرہ لیا، وزیراعظم عمر ان خان کو  واگزار کرائی کمرشل و زرعی اراضی کے بارے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نےصنعتوں کے لئے کی کارکردگی اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل  کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer