’’میرے دور میں کوئی بھی پسماندہ علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا‘‘

’’میرے دور میں کوئی بھی پسماندہ علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی وزیراعلیٰ ہوں، عوام میں جاکر خوشی محسوس کرتا ہوں، صاف پانی کے پروگرام کے نام پر اربوں اجاڑ دیئے گئے، میرے دور میں کوئی پسماندہ علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف وفود سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی اور عوام کے بنیادی مسائل حل نہ کئے گئے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے, میرے دور میں کوئی پسماندہ علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز فراہم کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو مد نظر رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے متعدد مقامات میں سیاحت کے فروغ کا پوٹینشل موجود ہے، سیاحت بڑھے گی تو روزگار آئے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں آج بھی گندا پانی پیا جاتا ہے جبکہ صاف پانی کے پروگرام کے نام پر اربوں اجاڑ دیئے گئے۔ عوامی وزیراعلیٰ ہوں، عوام کے درمیان جا کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔