پاکستان اکیڈمی آف گیسٹروانٹرالوجی، 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی روز

پاکستان اکیڈمی آف گیسٹروانٹرالوجی، 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:پاکستان اکیڈمی آف گیسٹروانٹرالوجی کی جانب سے پی سی ہوٹل میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی روز ہیپاٹائٹس جیسی مرض پر قابو پانے پر تربیتی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سو سے زائد تکنیکی مطالعے پیش کئے گئے۔ اختتامی سیشن میں فیملی فیزیشنز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان اکیڈمی آف کیسٹروانٹرالوجی کی جانب سے پی سی ہوٹل میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی سیشن منعقد ہوا۔ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ ، یورپ، افغانستان، انڈیا، اور یو اے ای سے شعبہ معدے و جگر کے ماہرین سامعین اور سپیکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں پہلی مرتبہ سو سے زائد تکنیکی مطالعے پیش کئے گئے، جبکہ بہترین مطالعے پیش کرنے والوں کو اسناد اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اختتامی سیشن میں فیملی فیزیشنز کی معاونت سے ہیپاٹائتس پر قابو پانے اور جنرل پریکٹیشنرز کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب، ڈاکٹر اسرار الحق طور، پروفیسر سعید کھوکھر، پروفیسر عارف صدیقی، ڈاکٹر غیاث الحسم، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پروفیسر غیاث النبی کا کہنا تھا کہ جنرل پریکٹیشنرز پرائمری ہیلتھ میں قردار ادا کرتے ہیں اس سیشن میں ان کی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔