لاہور ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ، پارک میں لگے کروڑوں کے پودے اور درخت سوکھنے لگے

لاہور ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ، پارک میں لگے کروڑوں کے پودے اور درخت سوکھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: لاہور ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ، ائیرپورٹ پارک میں لگے کروڑوں روپے مالیت کے پودے اور درخت سوکھنے لگے۔ پی ایچ اے 10 ماہ گزرنے کے باوجود درختوں کو ائیرپورٹ پارک سے دوسری جگہ منتقل نہ کر پایا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ توسیعی منصوبے کی عار میں ائیرپورٹ پارک میں لگے کروڑوں روپے مالیت کے پودے بے یاروں مدد گار پڑے ہیں۔ پارک میں جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے ائیرپورٹ پارک میں لگے قیمتی درخت سوکھنے لگے ہیں۔ سوکھے درخت تاحال انتظامیہ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ پی ایچ اے کی نااہلی سے 10 ماہ گزرنے کے باوجود درختوں کو ائیرپورٹ پارک سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کے انتظامات نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں درختوں کے کٹاو اور سوکھنے سے ائیرپورٹ کے اطراف کی خوبصورتی میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا بھی سامنا ہے۔