ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام افغان سرکاری ملازموں کو تنخواہوں کی ادائیگی تا حکم ثانی معطل

تمام افغان سرکاری ملازموں کو تنخواہوں کی ادائیگی تا حکم ثانی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : افغانستان میں طالبان رجیم نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تاحکمِ ثانی معطل کر دی۔ 

 افغان میڈیا نے طالبان کی  وزارتِ خزانہ کے ایک عہدیدار سمیت مختلف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکم تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ طالبان حکام نے اس فیصلے کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب دیا۔

 اگرچہ اس سے قبل بھی طالبان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی رہی ہے تاہم افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کو باضابطہ طور پر بغیر کسی متعین تاریخ کے مکمل طور پر معطل کیا گیا ہے۔ 

کچھ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ تازہ معطلی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سردیوں کے باعث بیشتر خاندان شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، ایک سرکاری ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ ہماری تنخواہیں اور مراعات محدود ہیں لیکن ان کی ادائیگی سے کم از کم گھر کا کرایہ اور بنیادی گھریلو ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔

 افغانستان 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث سرکاری شعبے کے ملازمین بجٹ کی کمی، امداد میں کٹوتیوں، بینکاری پابندیوں اور بین الاقوامی فنڈنگ میں رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔