لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا اس موقع پر گرجا گھروں کو خوب صورتی سے سجایا گیا، ملکی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، وہاڑی، شکر گڑھ، سمیت پنجاب بھر میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منایا۔گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ کرسمس کے گیت گائے گئے، منہ میٹھا کرنے کے لیے کیک خریدے گئے اور مزے مزے کے کھانے بھی تیار کیے گئے۔
کراچی، سکھر، حیدرآباد، ٹھٹہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گرجا گھروں میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاراچنار، بنوں، میر پور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کی خوشیاں منائیں۔
آئی جی آفس میں کرسمس کیک کٹنگ
دفتر آئی جی جیل میں مسیحی اسیران و ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کیک کٹنگ تقریب ہوئی ۔
تقریب میں آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل موجود تھے۔آئی جی جیل نے پنجاب کی جیلوں میں مقید مسیحی اسیران و مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی
جیلوں میں بھی مسیحی اسیران و ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کیک کٹنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
ٹی ڈی سی پی میں کرسمس کی خصوصی تقریب
ٹی ڈی سی پی سیاحت لاہورڈبل ڈیکربس سروس نے قائدِاعظم ڈے اورکرسمس کی خصوصی تقریبات کیں ۔
قائدِاعظم ڈے پر واہگہ بارڈر کے لیے دو خصوصی بسیں روانہ کی گئیں ۔ کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کیساتھ سٹی ٹور، بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی اظہار کیا گیا۔ٹی ڈی سی پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ۔
قائد ڈے اور کرسمس کی خوشیوں میں ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس سروس پیش پیش رہے ۔سیاحت کے فروغ کے ساتھ اقلیتوں کو ساتھ لے کر ہم آہنگی کا پیغام دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی کیتھڈرل چرچ آمد؛ کیک بھی کاٹا
وزیراعلیٰ مریم نواز کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کیتھڈرل پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرسچن رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے مسیحی خاندانوں میں کرسمس کیک تقسیم کئے۔کینیرڈ کالج کی طالبہ نے وائلن پر قومی ترانے کی دھن پیش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاس بلا کر شاباش دی۔امریکا،برطانیہ و دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی ۔
کرسمس تقریب میں سانتا کلاز کا روپ دھارے ننھے بچے شرکا کی توجہ کا مرکز رہے ۔ کرسمس تقریب کا تلاوت قرآن مجید اور بائبل سے آغاز کیا گیا ۔ کینیرڈ کالج کی طالبات نے خوبصورت روایتی"کوائر پرفارمنس" پیش کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود جاکر شاباش اور مبارکباد دی۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقلیت دوست اقدامات پر خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔
بشپ الیگزینڈر جان ملک نے وزیر اعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کو سراہا " دختر پنجاب" کا خطاب دیا۔بشپ آف لاہور ندیم کامران نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا خطاب ، مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ نےفرزانہ ،شمائلہ نصیر،دانیال مسیح اور طارق مسیح میں " مینارٹی کارڈ" تقسیم کئے۔
قذافی سٹیڈیم میں کرسمس تقریب
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
کرسمس کی تقریب میں پی سی بی چیف فنانشل آفیسر اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی ۔ کرسمس کی تقریب میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی میں کرسمس پر خصوصی ڈسکاونٹ
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے کرسمس پر خصوصی رعایت دی گئی ۔ مختلف سٹالز و اشیاء خور و نوش پر 15 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاگیا۔
صوبے بھر کے سہولت بازاروں کی سجاوٹ بھی کی گئی۔ بازاروں میں خصوصی لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔سہولت بازار اتھارٹی کے مسیحی ورکرز کے لئے بھی خصوصی آفرز دی گئیں ۔
اتھارٹی کے مسیحی ملازمین کے لئے جوائے لینڈ کے مفت پاسز جاری کیے گئے ۔ مسیحی ملازمین اپنی فیملیز کے ہمراہ جوائے لینڈ سے مفت محظوظ ہوئے ۔