ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کی برتھ ڈے پر 10 لاکھ روپے کس نے بھیجے ?۔۔نیا وی لاگ دیکھیں

ڈکی بھائی کی برتھ ڈے پر 10 لاکھ روپے کس نے بھیجے ?۔۔نیا وی لاگ دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) جوئے ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چاہنے والے نے انہیں سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک تحفے کی صورت میں بھیجا ہے۔ نیا وی لاگ شیئر  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈکی بھائی نے جوئے ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت پر رہائی پانے کے بعد وی لاگنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔تاہم اب انہوں نے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر مداح کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے کو کھولتے ہوئے دکھایا ہے ۔سوشل میڈیا پر مذکورہ وی لاگ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مداح نے انہیں ایک باکس میں 10 لاکھ روپے کا چیک بھیجا ہے۔ تاہم ویڈیو میں انہوں نے اہم معلومات کو دھندلا (بلر) کیا ہوا ہے ۔

وی لاگ میں ڈکی بھائی کے دعوے کے مطابق یہ چیک 22 دسمبر 2025 کا ہے، جسے عادل زاہد نامی شخص نے بھیجا ہے اور اس پر بھیجنے والے نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ یوٹیوبر  ڈکی بھائی نے اپنے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ بھیجا ہے، میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے، شکریہ آپ کا۔ میں اسے کیش کروا کر عطیہ کروںگا۔