ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ایئر لائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

قومی ایئر لائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کے تحت کنسورشیم نے ایئرلائن کے 75 فیصد حصص سب سے زیادہ بولی کے ذریعے حاصل کر لیے ہیں۔

قومی ایئر لائن کی نجکاری کے سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہو گئی ہے۔ اس پارٹنرشپ کا مقصد ایئرلائن کو مالی مدد فراہم کرنا اور انتظامی مہارت کا حصہ ڈالنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی کے ذریعے ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کنسورشیم کے انتظامی ڈھانچے میں بھی شامل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ زمینی آپریشنز اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے پہلے سال میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، تاکہ ایئرلائن کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔