ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی کارروائی، 2 ارب 64 کروڑ روپے کی ریکوری

 کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی کارروائی، 2 ارب 64 کروڑ روپے کی ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور  نے کارروائی کے دوران 2.646 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ریکوری انکم ٹیکس واجب الادا رقم سے متعلق ہے جو ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف قائم کی گئی تھی جو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تھا اور یہ رقم تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد متعین کی گئی۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نہ صرف ایک ہی کیس میں بھاری مالیت کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا بلکہ تمام قانونی تقاضوں کو پیشہ ورانہ انداز میں اور ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے عین مطابق پورا کرتے ہوئے اس کی ریکوری بھی یقینی بنائی۔

یہ ریکوری فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ مالیت کے مقدمات کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور سرکاری محاصل کے تحفظ میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثریت کی عکاس ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ کارروائی سے ٹیکس نادہندگی کے سنگین معاملات سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے مضبوط مؤقف کی عکاسی ہورہی ہے اس عمل میں قانونی تقاضوں اور انصاف کو بھی یقینی بنایا گیا۔

 ممبر ان لینڈریونیوآپریشنز نے سی ٹی او لاہور کے افسران کی ٹیکس قوانین کے نفاذ اور عوامی محاصل کے تحفظ کے لیے کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ ایف بی آر نے رضاکارانہ تعمیل کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ عدم تعمیل کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔