ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج عام تعطیل

لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج عام تعطیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں قائداعظم ڈے کے موقع پر آج عام تعطیل ہے، جس کے باعث عدالتی کارروائیاں معطل ہیں.

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں کل 26 دسمبر سے 15 روزہ عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 26 دسمبر سے 8 جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی، جس دوران معمول کی عدالتی سرگرمیاں محدود کر دی جائیں گی۔
عدالتی تعطیلات کے دوران ججز کی دستیابی بھی محدود رہے گی۔ چھٹیوں کے پہلے ہفتے میں لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر 20 ججز جبکہ دوسرے ہفتے کے دوران صرف 8 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تعطیلات کے باعث کیسز کی سماعت مخصوص دائرہ کار تک محدود رہے گی۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران ہائیکورٹ میں صرف مخصوص نوعیت کے مقدمات سنے جائیں گے۔ ان میں درخواستِ ضمانت، حبسِ بے جا، حکمِ امتناعی، فوری نوعیت کے معاملات اور دیگر اہم کیسز شامل ہوں گے، جب کہ عام نوعیت کے مقدمات کی سماعت تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔

 

Ansa Awais

Content Writer