ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نےتمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازم قرار دیدیا    

پی ٹی اے نےتمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازم قرار دیدیا    
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا۔

جاری کردہ اعلامیے میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے، سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔