ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قائداعظمؒ کے 149ویں یومِ پیدائش پر پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قائداعظمؒ کے 149ویں یومِ پیدائش پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے قومی مستقبل کی مضبوط ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی عزت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی۔ قائداعظمؒ نے دیانت، قانون کی بالادستی اور مساوات پر مبنی ریاست کا جو تصور دیا، اس پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بابائے قومؒ کی تعلیمات ہمیں اتحاد و یگانگت کے ساتھ قومی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں، جبکہ قائداعظمؒ کا پاکستان تمام شہریوں کے لیے امن، برداشت اور انصاف کی علامت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ نئی نسل کو قائداعظمؒ کے افکار و نظریات سے روشناس کرانا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، اور ہم قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔