ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس کا تہوار، مسیحی برادری عبادات میں مصروف

کرسمس کا تہوار، مسیحی برادری عبادات میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فریحہ بتول:کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں مسیحی برادری اپنے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ گرجا گھروں میں عبادات میں مصروف ہے۔

 یوحنا آباد میں واقع کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

کرسمس کے تہوار کا آغاز دعائیہ تقریبات سے کیا گیا، جن کی صدارت پادری ارشاد اشکناز وکر کر رہے ہیں۔ عبادات کے دوران ملک و قوم کی خوشحالی، امن و سلامتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

کرائسٹ چرچ یوحنا آباد میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عبادات پُرامن ماحول میں ادا کی جا سکیں۔

 پولیس اور متعلقہ ادارے سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔