آزاد نہڑیو :بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر 27دسمبربروزہفتہ سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے ,بلدیاتی کونسل میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔
سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں 25 دسمبر بروز جمعرات کو کرسمس اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مسیح سرکاری ملازمین کیلئے 26 دسمبر بروز جمعہ کو بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے 27دسمبر کوبینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر صوبےمیں عام تعطیل کا اعلان کے بعد سرکاری ملازمین ویکنڈ پر 4 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے27دسمبرکوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔