جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

 جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد دانیال فلائٹ نمبر QR605 سے اٹلی جا رہا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ کارڈ حاصل کیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔