شدید دھند،کراچی سے لاہور آنے والی 8ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار 

شدید دھند،کراچی سے لاہور آنے والی 8ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ملک کے مختلف شہروں میں دھند، ٹرین آپریشن بھی متاثر،کراچی سے لاہور آنے والی 8ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
 دھند نے ہر شے دھندلا دی، ملک کے مختلف شہروں میں دھند، ٹرین آپریشن بھی متاثر رہی ،پاک بزنس 4گھنٹے 45منٹ تاخیر کا شکار،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے کراچی ایکسپریس چار گھنٹے  جبکہ تیزگام ایکسپریس تین گھنٹے چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

 دھند کے باعث صرف ٹرین آپریشن ہی نہیں بلکہ لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کولینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔
آئی ایل ایس کیٹ تھری سسٹم کی مددسےطیاروں کوآپریٹ کیاجانےلگا،کراچی سےآنیوالی فلائی جناح کی پروازنائن پی 840 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں ہی چکر لگاتا رہا۔
دمام سےآنیوالی پروازپی ایف743کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑنا پڑا  جبکہ شارجہ سےلاہورآنیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 413 سولہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 ساڑھے 9گھنٹے تاخیر ،دبئی سےآنےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 411 نو گھنٹے تاخیر ، کولمبو سےآنیوالی سری لکن ایئر کی پرواز یوایل153اڑھائی گھنٹے جبکہ کراچی سےآنیوالی پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔