ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

Mohsin Naqvi, Anwar ul Haq Kakar, Chief Minister Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں نگراں  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اتوار کو ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ پنجاب کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے فوراً بعد نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی لاہور واپس پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے کئی ترقیاتی پروجیکٹس پر کام کا معائنہ کیا، کرسمس کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس سمیت متعدد اہم سرکاری امور نمٹائے اور رات کو لاہور کیتھیڈرل میں دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔