ویب ڈیسک: تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے اغواء کا معاملہ ، مغوی خاتون کے خاوند رضوان حبیب نے خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم نے خاتون کو قتل کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دفنایا۔
راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغواء کا معمہ حل ہوگیا، ملزم رضوان حبیب نے وجیہہ سواتی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ وجیہہ کو پاکستان پہنچتے اغوا کیا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان میں دفنا دی۔
پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ڈیرہ اسماعیل خان جائے گی، خاتون کی لاش بر آمدگی کے بعد راولپنڈی منتقل کی جائے گی ، ملزم رضوان حبیب 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔
خاتون کے اغواء کا مقدمہ شوہر ملزم رضوان حبیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں شوہر کی جانب سے امجد علی کو نامزد کیا گیا تھا، مقتولہ نے آخری مرتبہ اپنی سہیلی سے 11 اکتوبر کو رابطہ کیا تھا، مقتولہ کے شوہر کو 22 دسمبر کو تحقیقات میں پیش رفت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔