اداکار رجنی کانت شدید علیل، ہسپتال داخل

اداکار رجنی کانت شدید علیل، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ' اناتھی کے لیے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی۔ 
تاہم رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب تک رجنی کانت کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer