طبی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کوشاں

طبی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کوشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب بھر کے 288 بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ، 195 بنیادی مراکز صحت کو چوبیس گھنٹے فعال بنایا جائے گا۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت چھٹی کے روز اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد اجمل بھٹی اور سی ای او پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم صحت پروگرام کے تحت صحت کی سہولت سب کیلئے پسماندہ اضلاع میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صوبے بھر کے 288 بنیادی اور دیہی مراکز صحت سمیت اربن ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن کرنے اور 195 بی ایچ یوز کو چوبیس گھنٹے فعال بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف شہروں میں 16 اربن ہیلتھ سنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے جو جدید طبی سہولتوں کے حامل ہونگے۔ اسی طرح رورل ہیلتھ سنٹرز میں ایمرجنسی بلاک سمیت بچوں کیلئے نرسری کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں علاج کی سہولتیں بہتر بنانے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ میں کمی آئے۔