ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کا استقبال کرتے ہوئے لیگی رہنما زخمی ہوگئے

 نواز شریف کا استقبال کرتے ہوئے لیگی رہنما زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد) سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک کو مہنگا پڑھ گیا، سیکیورٹی گاڑی ٹکرانے سے زخمی ہوگئے لارڈمئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور ایم این اےعلی پرویز ملک نےصدرن لیگ لاہور پرویز ملک کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن پرویز ملک کی قیادت میں لیگی کارکن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل آمد پر استقبال کے پہنچے تو صدر ن لیگ لاہور پرویز ملک سیکیورٹی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئےلارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ایم این اے علی پرویز ملک نے انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا.

لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہاکہ مسلم لیگ ن لاہور صدر پرویز ملک کی صحت کے دعا گو ہیں پارٹی کو منظم رکھنے میں پرویز ملک کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پرویز ملک اکرم میڈیکل کمپلیکس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ، لارڈمئیر لاہور اور ایم این اے علی پرویز ملک بھی انکے ہمراہ رہے۔