ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف قانون میں ترمیم کا فیصلہ

ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف قانون میں ترمیم کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹٰی42) ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کی روک تھام کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرائیورز کے پکڑے جانے پر ان کے والد یا ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک کو سمری بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں قانون میں ترمیم کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی۔

سمری میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق جب بھی کم عمر ڈرائیورز کو پکڑا جائے گا تو اس کے ساتھ اس کے والد، بھائی یا دیگر قریبی عزیز کے خلاف بھی ایک سو نو کی مشاورت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سکول یونیفارم میں کم عمر ڈرائیورز پکڑے جانے پر سکول یا تعلیمی ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔