ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 263 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 318 زخمی

لاہور میں 263 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 318 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 263 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 318 زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی ہونے والے 122 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 196 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔