سٹی 42: لندن میں شدید گرمی کے باعث بس ڈرائیورز نے ہڑتال شروع ہونے کا اعلان کردیا۔
بس ڈرائیورز نے گرمی میں کام کرنے کے حالات کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔شمالی لندن اور ایسیکس میں تقریباً 1500 بس ڈرائیورز ہڑتال کریں گے۔
بس ڈرائیورز کی چار روزہ ہڑتال کل منگل سے شروع ہوگی۔ہڑتال منگل 25 اگست 2026 صبح 4 بجے شروع ہو گی اور جمعہ 28 اگست 2026 صبح 4:30 بجے اختتام
ہڑتال گزشتہ ہفتے مذاکرات کے باعث مؤخر ہوئی تھی۔بس ڈرائیورز آئندہ ہفتوں میں بھی مختلف مواقع پر ہڑتال کریں گے۔بس ڈرائیورز کی ہڑتالیں اکتوبر کے وسط تک 11 مختلف مواقع پر ہوں گی۔ڈرائیورز نے بسوں کے کیبن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا دعویٰ کیا ہے
ڈرائیورز نے گرمی سے بچاؤ کے لیے مکمل ایئر کنڈیشننگ سسٹم کا مطالبہ کردیا۔یونائیٹ دی یونین کے ارکان نے آریوا کی جانب سے پیش کردہ آفر مسترد کردی ۔یونائیٹ کے مطابق آریوا کی پیشکش گرمی میں کام کے مسائل حل کرنے کے لیے ناکافی ہے۔بس ڈرائیورز نے شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے کی شکایات کی ہیں
ڈرائیورز کے مطابق شدید گرمی کے باعث حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔یونائیٹ کی جنرل سیکریٹری شرون گراہم نے بس ڈرائیورز کے حالات کو افسوسناک قرار دے دیا
شرون گراہم نے کہا بس ڈرائیورز اہم عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونائیٹ نے مطالبہ کیا آریوا مکمل ایئر کنڈیشننگ سمیت بامعنی اقدامات کرے،
مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔
آریوا کا عملے اور مسافروں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے کا مؤقف دیا ۔ آریوا کا ٹی ایف ایل (TFL)کے ساتھ مل کر ہڑتال کے دوران سفری سہولیات یقینی بنانے کا اعلان کیا ۔ لندن میں رواں موسم گرما کی پانچویں ہیٹ ویو جاری ہے ۔ شدید گرمی کے باعث لندن میں بس سروس بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
ٹی ایف ایل کا ہڑتال کے دوران مسافروں کو ممکنہ مشکلات سے خبردار کردیا۔ٹی ایف ایل کے مطابق بس نیٹ ورک میں خلل سے مسافروں کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔آریوا اور ٹی ایف ایل ہڑتال کے دوران مسافروں کے لیے متبادل انتظامات پر کام کریں گے
گرمی سے پریشان لندن کے بس ڈرائیورز نے احتجاجی مہم تیز کردی۔یونائیٹ (Unite the Union) برطانیہ کی ایک بڑی ٹریڈ یونین ہے، یعنی ایسا ادارہ جو ملازمین کے حقوق اور مفادات کے لیے کام کرتا ہے۔