ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی 44 جیلوں کے سالانہ معائنے کا شیڈول جاری

پنجاب کی 44 جیلوں کے سالانہ معائنے کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:پنجاب کی جیلوں کے سالانہ معائنے کا شیڈول 2026-27 جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبر سے نومبر 2026 تک صوبے کی تمام 44 جیلوں کا مرحلہ وار انسپیکشن کیا جائے گا۔

انسپیکشن کے دوران جیل ریکارڈ، انتظامی امور اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت مکمل ہونے والی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مکمل شدہ منصوبوں کا افتتاح بھی اسی موقع پر کیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ انسپیکشن ٹیم مقررہ تاریخ سے دو روز قبل متعلقہ جیل پہنچے گی، لہٰذا تمام سپرنٹنڈنٹس انسپیکشن پروفارما اور مطلوبہ ریکارڈ پیشگی تیار رکھیں۔

تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو سابقہ انسپیکشن نوٹس پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈی آئی جیز جیل کو سالانہ انسپیکشن شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔