ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی کے مختلف روٹس پر الیکٹرو بس سروس بند،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

میانوالی کے مختلف روٹس پر الیکٹرو بس سروس بند،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :میانوالی میں مختلف روٹس پر چلنے والی پنجاب گرین الیکٹرو بس سروس معطل ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بس الیکٹرک چارجنگ ٹرمینل پر بجلی کا نظام معطل ہونے کے باعث الیکٹرو بسیں چارجنگ سے محروم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں مختلف روٹس پر گرین بس سروس بند ہوگئی۔

 گرین بس سروس معطل ہونے سے مختلف بس ٹرمینلز پر موجود شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسافر خوار ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب گرین بسیں بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کی چاندی ہوگئی ہے اور شہریوں کو متبادل ذرائع سے سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چارجنگ ٹرمینل پر بجلی کا نظام جلد بحال کرکے گرین الیکٹرو بس سروس دوبارہ شروع کی جائے تاکہ انہیں سفری مشکلات سے نجات مل سکے۔