ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد میں NCCIA نے کارروائی کے دوران بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

ملزم عبدو سمیع ولد عابد لطیف کھنہ پل اسلام آباد سے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نابالغ کو بہلا پھسلا کر جنسی عمل میں ملوث کر کے تصاویر بناتا تھا۔ 

این سی ایم ای سی کی جانب سے 9 ٹِپ لائن رپورٹس موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم نے نازیبا تصاویر اپنے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر رکھی تھیں۔ 

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 237/2025 درج، مقدمہ سیکشن 22 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قائم کیا گیا۔ سب انسپکٹر ایم وسیم خان کی زیر نگرانی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔