ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاسیلاب سے متاثرہ علاقے میں کم سن سٹوڈنْٹ سےدلچسپ مکالمہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاسیلاب سے متاثرہ علاقے میں کم سن سٹوڈنْٹ سےدلچسپ مکالمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے رتو ڈیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر گھروں کے دورے کے موقع پر کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ کیا 

   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  چھٹی جماعت کے طالب علم حمزہ علی سے سوال  کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں؟

 سٹوڈنٹ  حمزہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیا کہ  میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طالب علم حمزہ علی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے پائلٹ نے کیسے بھارتی جنگی جہاز گرائے تھے، آپ پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا۔