ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 20 ویں برسی

 پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 20 ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :آج پاکستان کے معروف اور ورسٹائل مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 20 ویں برسی ہے۔ اگرچہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کا فن اور یادیں آج بھی شوبز کی دنیا اور مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
جمشید انصاری 31 دسمبر 1942 کو بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ چھوٹی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے کراچی میں بس گئے، جہاں سے انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ ’’جھروکے‘‘ تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

جمشید انصاری نے اپنی اداکاری میں مزاح اور سنجیدگی دونوں پہلوؤں کو خوب نبھایا، لیکن انہیں اصل شہرت مزاحیہ کرداروں سے حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 200 سے زائد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور ایک منفرد پہچان بنائی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’انکل عرفی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’منزلیں‘‘ اور ’’افشاں‘‘ شامل ہیں۔

جمشید انصاری نے 24 اگست 2005 کو طویل علالت کے بعد 63 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن ان کی اداکاری آج بھی پاکستان کے شوبز میں روشنی کی مانند ہے اور ہر نسل کے لوگ ان کے کام کو سراہتے ہیں۔