ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر وکلاء کے بڑے گروپ کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سینئر وکلاء کے بڑے گروپ کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:وکلاء کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ملک زمان نصیب سے ملاقات کی، ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا۔

صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب نے پارٹی پرچم پہنا کر وکلاء کا استقبال کیا، سید ذوہیب سعید، اسامہ مشتاق، عبدالعزیز، عقیل خان ایڈوکیٹس پارٹی میں شامل، حمزہ ملک، شاہ رخ، عاطف اسلم، میاں زوہیب ایڈووکیٹس بھی شریک ہوئے۔

عابد حسین جٹ، سجاد حسین، محسن بٹ، اصغر گجر، مبین کھوکھر، ایڈووکیٹس شامل، محمد طاہر، عبدالرحمٰن اور ملک ہارون ایڈووکیٹس نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کی۔

صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب کاکہنا تھا کہ وکلاء ونگ کو مضبوط اور فعال بنا کر بھر پور نمائندگی کریں گے، وکلاء جیسے باشعور طبقے کا اعتماد حاصل ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔